ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اماراتی سفارت خانے پر بمباری میں ملوث نہیں‘ سوڈانی فوج

سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کی جنگ سے گنجان آباد علاقے میں دھواں اُٹھ رہا ہے

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی فوج نے امارات کے الزام کی مذمت کرتے ہوئے اماراتی سفارت خانے پر بمباری میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔ سوڈانی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ یہ شرمناک اور بزدلانہ کارروائیاں ریپڈ سپورٹ فورسز کی طرف سے کی جا رہی ہیں۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق امارات کا کہنا تھا کہ خرطوم میں اس کے سفیر کے دفتر پر سوڈانی فوج کے طیارے نے حملہ کیا ہے،جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ بیان میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ نے سفارتی عمارتوں اور سفارت خانے کے عملے کے ہیڈ کوارٹرز کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں