ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: سفاک بیٹوں نے ماں کو درخت سے باندھ کر زندہ جلادیا

accident in Meher

نئی دہلی: بھارت کی مشرقی ریاست تریپورہ میں دو سفاک بیٹوں نے 62سالہ ضعیف ماں کو درخت سے باندھ کر زندہ جلادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلخراش واقعہ گزشتہ ہفتے ریاست تریپورہ کے مغرب میں واقع کمھار باڑی کے گاں میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کو وجہ بناکر بیٹوں نے ماں کو درخت سے باندھ کر زندہ جلادیا۔

بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون شوہر کے مرنے کے بعد تقریبا ڈیڑھ سال سے اپنے بیٹوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا اور درخت سے بندھی لاش اپنی تحویل میں لے لی،بھارتی پولیس کے مطابق خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے ماں کو مبینہ طور پر زندہ جلانے والے دونوں بیٹوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں