ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے کل پاکستان پہنچیں گے

Prime Minister Anwar Ibrahim

   اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم  کل بدھ  سے 4 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

میڈیار پورٹس کےمطابق  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ   ملائیشیا کے وزیراعظم وزرا، نائب وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ آئیں گے۔ وزیراعظم  داتو سری انور ابراہیم اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوگی۔

 دونوں رہنما پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تجارت، روابط، توانائی، زراعت صنعت، سیاحت، ثقافتی تبادلے اور عوامی سطح پر رابطوں سمیت مختلف شعبوں پر گفتگو کریں گے اور  علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں