ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرینی فوج کا روسی ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ کرنے کا دعویٰ

یوکرینی دارالحکومت پر روسی فوج کے ڈرون حملے سے گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی فوج نے روس میں میزائل اور توپ خانے کے ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے روس میں گولہ بارود کے ڈپو پر کامیابی کے ساتھ کیے گئے حملوں کے سلسلے میں یہ تازہ ترین کارروائی کی ہے۔ حملے میں جنوبی روس کے علاقے وولگوگراڈ میں ہتھیاروں کے ایک ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں ڈرون شامل تھے ،جب کہ روسی اسلحہ خانے میں ایرانی بیلسٹک میزائل موجود تھے۔دوسری جانب روسی فوج نے کیف سمیت یوکرین کے مختلف شہروں پر 73 سے زائد ڈرون برسادیے۔ یوکرینی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ فضائی نظام نے 67ڈرون مارگرائے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تاہم عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں