ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افتخار چوہدری، ثاقب نثار اور بندیال سے حساب لینا چاہیے، شرجیل میمن

کراچی:صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کاکہنا ہے کہ انصاف سب کے لیے ہونا چاہیے صرف مخصوص افراد کے لیے نہیں، عدالتیں پسند، ناپسند پر فیصلے نہیں کرتیں، کہاں لکھا ہے تھپڑ مارو، ڈیم فنڈ میں پیسے جمع کرادو؟  سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، ثاقب نثار اور عمر عطا بندیال سے حساب ہونا چاہیے۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ ایک شخص کے کالے کرتوت چھپا کر فرشتہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی،  اسمبلی توڑنے پر بانی پی ٹی آئی اور ہمنواں کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی ذاتی طور پر کوششیں کر رہے ہیں کہ تمام پارٹیز سے بات چیت ہو، لاکھوں مقدمات اب تک زیرِ التوا ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں