ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ای ایف سی فٹسال لیول ون کوچنگ کورس کا آغاز

لاہور: ای ایف سی فٹ سال لیول ون کوچنگ کورس کے آغاز سے قبل شرکاء کا گروپ فوٹو

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)ای ایف سی فٹسال لیول ون کوچنگ کورس کا آغاز فٹ بال ہائوس لاہور میں ہوگیا کورس کیلئے 16 کوچز کو منتخب کیا گیا ہے جو 5 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (ای ایف سی) کے ایلیٹ فٹسال انسٹرکٹر جو ایرانی فٹسال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں، کی زیر نگرانی کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان کی معاونت پی ایف ایف کے فٹسال ہیڈ محمد رضا فاضلی کر رہے ہیں۔ کورس کے پہلے دن ناصر صالح نے اپنے فٹسال کوچنگ کے وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کوچز کو ضروری حکمت عملی اور مہارتوں کی تربیت فراہم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں دوسری مرتبہ پاکستان میں فٹسال لیول ون کورس کروانے آیا ہوں، مجھے امید ہے کہ شرکا فٹسال کے بارے میں بھرپور علم حاصل کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں