ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی مینڈیٹ چوروں کو تحفظ دے رہے ہیں، علیمہ خان

justice

 راولپنڈی:بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کاکہناہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور چیف الیکشن کمشنر مینڈیٹ چوروں کو تحفظ دے رہے ہیں۔

علیمہ خان نے کہاکہ  4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پر پرامن احتجاج کریں گے، بانی پی ٹی آئی عوام کی خاطر جیل میں بیٹھے ہیں،وہ جس سیل میں اور جن حالات میں ہیں صرف پندرہ منٹ باہر آنے کیلئے دیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  جب تک عدلیہ آزاد نہیں ہوتی احتجاج جاری رہیں گے، مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام خودکشی کررہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہورہاہے، حکومت صرف دعوے ہی کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں