ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں حماس کے حکومتی سربراہ سمیت 3 کمانڈرز کی شہادت کا اسرائیلی دعویٰ

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کے ذریعے دعویٰ کیا ہے کہ تین ماہ قبل غزہ میں ایک حملے کے دوران حماس کے حکومتی سربراہ روحی مشتھٰی سمیت دو اعلیٰ کمانڈرز سامح السراج اور سمیح عودے کو شہید کر دیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ کارروائی شمالی غزہ میں ایک انڈر گراؤنڈ کمپلیکس پر کی گئی تھی، جسے حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

فوجی بیان میں کہا گیا کہ یہ کمپلیکس حماس کے اہم رہنماؤں کا مرکز تھا اور حملے میں روحی مشتھٰی کے ساتھ ساتھ سامح السراج، جو حماس کے پولٹ بیورو میں سیکیورٹی کے امور کے ذمہ دار تھے اور سمیح عودے جو جنرل سیکیورٹی میکینزم کے کمانڈر تھے، شہید ہوئے۔

اب تک حماس کی جانب سے اس اسرائیلی دعوے پر کوئی باضابطہ تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

اسرائیلی فوج نے اپنی پوسٹ میں اس کارروائی کو “حماس کے لیے بڑا دھچکا” قرار دیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ یہ دعویٰ حالیہ واقعات کے تناظر میں کیا گیا یا یہ ایک پرانا واقعہ تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں