ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حافظ نعیم الرحمٰن آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات پی ایم ہاؤس اسلام آباد میں ہو گی، دوپہر 2 بجے ہونے والی اس ملاقات میں غزہ اور لبنان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شہباز شریف سے ملاقات کے لیے جانے والے جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امیر لیاقت بلوچ ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نصر اللہ رندھاوا اور میاں محمد اسلم شامل ہوں گے ۔اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن وزیرِ اعظم کو القدس ملین مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔

جماعتِ اسلامی کا وفد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے 7 اکتوبر کو قومی سطح پر یک جہتیٔ غزہ کا دن منانے کی درخواست کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حافظ نعیم الرحمٰن نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی 7 اکتوبر کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ جب کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم شاہد حاقان عباسی اور محمود خان اچکزئی کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں