ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اساتذہ جہالت کے اندھیروں میں علم کی روشنی پھیلاتے ہیں: مریم نواز

pay public bills with public money

لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ استاتذہ چراغ کی مانند ہیں جو جہالت کے اندھیروں میں علم کی روشنی پھیلاتے ہیں،محنت اور لگن سے پڑھانے والے اساتذہ حقیقی ہیرو ہیں۔

یوم اساتذہ کے موقع پر پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اساتذہ کرام کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں، علم کا نور پھیلانا اور نئی نسل کی تربیت مقدس فریضہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ ہی معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں ،آج جو کچھ بھی ہوں اس میں اساتذہ کرام کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتی، اساتذہ کی عظمت اور کردار کو تسلیم کرتے ہیں اور انکی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ استاد انسانی ذہنوں کو علم وفنون سے نئی جہت عطا کرتا ہے، محنت اور لگن سے پڑھانے والے اساتذہ حقیقی ہیرو ہیں، اساتذہ صرف تعلیم نہیں دیتے بلکہ خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا فن بھی سکھاتے ہیں، اساتذہ کی کی عزت و تکریم کرتے ہیں، حقیقت میں ہر دن آپ کے نام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں