ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کی 400 اہم شخصیات نے ٹرمپ کی توثیق کردی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے 400 سے زائد قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی اہلکاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کردی۔ ری پبلکن صدارتی امیدوار کی حمایت میں کھلا خط لکھنے والوں میں سابق وزیرخارجہ مائیک پومپیو، سابق اٹارنی جنرل بل بار، اقوام متحدہ میں امریکا کی سابق مندوب نکی ہیلی بھی شامل ہیں۔خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ دور میں دنیا پْرامن تھی، جب کہ صدر جوبائیڈن کی حکومت نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچادیا۔کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیموکریٹک حکومت نے سرحدیں کھول کر دہشت گردوں کا سیلاب امریکا میں داخل کرایا اور چین کو کھل کر کھیلنے کا موقع دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک جانب سکون اوردوسری جانب پریشانی کا سامناہے۔ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے اسقاط حمل کے اہم معاملے پر شوہر کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اس موضوع پر کملا ہیرس کے موقف کی حمایت کردی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حال ہی میں عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے سروے میں ڈیموکریٹک کی امیدوار کملا ہیرس پر 47 فیصد ووٹرز نے اعتماد کا اظہار کیا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ 40 فیصد ووٹرز کو متوجہ کر پائے۔ رائٹرز اور اپسوس کے تازہ سروے میں کملا ہیرس معیشت اور ملازمتوں کے معاملے پر ٹرمپ کی برتری کو کم کرتی نظر آئیں۔ گزشتہ ماہ کے اس سروے میں ٹرمپ کا مارجن کہیں زیادہ تھا۔ امریکی صدارتی الیکشن میں فیصلہ کن ثابت ہونے والی 7 ریاستوں میں کملا ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں