ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وقف جائیدادوں کے کرایہ جات میں نظرثانی کیلیے اجلاس

مٹیاری(نمائندہ جسارت)مٹیاری میں محکمہ اوقاف کے وقف جائیدادوں کے کرایہ جات کا تعین کرنے والی کمیٹی کا اجلاس آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نور احمد کھہرو کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس مٹیاری میں منعقد ہوا، جس میں اوقاف ڈپارٹمنٹ کی جائیدادوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اوقاف سندھ حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر، سیٹلمنٹ سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز، ایگریکلچر ایکسٹینشن، ریونیو ڈپارٹمنٹ اور مٹیاری، ہالا، اور سعید آباد کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اوقاف درگاہ بھٹ شاہ کے منیجر نے بھی وقف جائیدادوں کی تفصیلات اور دستاویزات پیش کیں۔اجلاس کے دوران وقف جائیدادوں جیسے مکانات، دکانیں، اور زرعی زمینوں کے کرایوں کا تعین کیا گیا اور ان کے کرایہ کی منصفانہ مارکیٹ ویلیو طے کی گئی۔ حکام نے جائیدادوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں اور کرایہ کے تعین کے لیے ضروری عوامل پر غور کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جائیدادوں کی موثر نگرانی اور منصفانہ کرایہ کی وصولی ضروری ہے، جس سے اوقاف ڈپارٹمنٹ کی مالیاتی حالت میں بہتری آئے گی اور جائیدادوں کا درست استعمال ممکن ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں