ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیڈریشن کی غفلت، قومی فٹ بال ٹیم روس کیخلاف فرینڈلی میچ کھیلنے سے محروم

Football Tournament

کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) فیڈریشن کی غفلت کے باعث پاکستان فٹبال ٹیم روس جیسے بڑے حریف کیخلاف فرینڈلی میچ کھیلنے سے محروم ہوگئی۔روس اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں ممکنہ فرینڈلی میچ کیلئے مذاکرات شروع ہوئے تاہم پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بات آگے نہ بڑھ سکی۔عالمی رینکنگ میں 195 پر موجود پاکستان کے پاس 34ویں رینک کی ٹیم روس سے کھیلنے اور کھلاڑیوں کے سیکھنے کا موقع تھا تاہم غفلت نے فٹبال ٹیم کو محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق روس نے پاکستان کو اکتوبر کی فیفا انٹرنیشنل ونڈو میں ایک فرینڈلی میچ کھیلنے کی پیشکش کی تھی، جس کے تمام اخراجات روسی فٹبال فیڈریشن کو برداشت کرنا تھے۔ روس میں ہونے والے اس میچ کیلئے 11 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی گئی تھی لیکن پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تیاری کیلئے ناکافی وقت کا جواز دیتے ہوئے اس پیشکش کو قبول نہ کیا۔دونوں فیڈریشنز کے درمیان آخری رابطہ ستمبر کے آخر میں ہوا تھا اور اس کے بعد سے نومبر میں میچ کے امکانات تقریبا معدوم ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں