ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویمنزٹی20ورلڈکپ: سری لنکا کو آسٹریلیا  کے ہاتھوں شکست

شارجہ:ویمنزٹی20ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ  کا پانچوااں میچ شارجہ میں کھیلا گیا، جس میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کا دیا ہوا 94 رنز کا آسان ہدف 14.2 اوورز میں مکمل کرلیا اور اس کی 4 وکٹیں ضائع ہوئی تھیں۔

قبل ازیں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے سری کو پہلے میچ میں 31 رنز سے ہرایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں