ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل آباد‘آصف زرداری کا شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ کا دورہ

اسلام آباد(صباح نیوز)صدرآصف زرداری فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ پر گئے۔ صدر مملکت نے محمد علی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، شہید کے لیے فاتحہ خوانی، بلندی درجات کی دعا کی۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ صدر نے قوم کی جانب سے محمد علی شہید کی خدمات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ زرداری نے محمد علی شہید اور ان کے خاندان کی وطن سے محبت اور جذبہ ایثار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، قوم اپنے شہدا اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں