ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریکِ انصاف کے احتجاج میں شامل ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں ۔ پی ٹی آئی احتجاج میں خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے سیکرٹری ریلیف سے تحریری تفصیلات طلب کرلی ہیں۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ پی ٹی آئی جلسے میں کتنے ریسکیو اہلکار اور گاڑیاں استعمال ہوئیں تفصیلات دی جائے، چیف سیکرٹری کی تمام تفصیلات تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں ریسکیو 1122 کے اہلکار اور گاڑیوں کے استعمال کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے اسلام آباد جلسے کے لیے خیبر پختونخوا کی ریسکیو 1122 کی گاڑیوں پر سفید اسٹیکر لگائے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں