ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول کا جمہوریت کیلیے کردار بہت اہم ہے، نثار کھوڑو

کراچی (آن لائن) صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کا کردار بہت اہم بن چکا ہے، جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا عدالت نے سنائی ہے تو رہائی کے لیے بھی عدالتوں سے رجوع کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم ان میں سے نہیں جو ووٹ کی عزت نہیں کرتے، بلاول بھی پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ احتجاج کے نام پر جمہوریت پر حملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اُنہوں نے کہا کہ 48 شرائط مان کر جلسہ کی اجازت لی تھی، اسلام آباد آنے پر کسی کو منع نہیں کرسکتے لیکن آخر یہ کر کیا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں