ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

۔4 بھائی بازیابی کیس‘ جڑوں شہروں کے پولیس حکام طلب

اسلام آباد( آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے لاپتا 4بھائیوں کے بازیابی کیس میں جڑواں شہروں کے پولیس حکام کو جمعرات کو ذاتی حیثیت میںطلب کرلیاہے۔طلب کیے جانے والے افسران میں ایس ایس پی راولپنڈی اور ایس ایس پی اسلام آباد شامل ہیں، عدالت نے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ایس ایس پیز پیشرفت رپورٹ کے ساتھ پیش ہوں ورنہ وارنٹ گرفتاری جاری ہوںگے۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع سے بھی مغویوں سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ جیسے پولیس ملی ہوئی ہے، مغوی کہاں ہیں؟ایس پی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دوں؟۔انہوں نے پولیس پر سخت برہمی کابھی اظہارکیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں