ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں الیکشن ڈے پر حملوں کی منصوبہ بندی پر افغان باشندہ گرفتار 

امریکا میں حکام نے ایک افغان باشندے کو الیکشن ڈے پر حملے کرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ یہ شخص اپنے ایک ہم وطن کے ساتھ مل کر امریکا میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہا تھا۔

 

27 سالہ ناصر احمد توحیدی 2021 میں خصوصی ویزا پر امریکا میں داخل ہوا تھا۔ اسے ایک اے کے 47 رائفل کی خریداری کے بعد گرفتار کیا گیا۔ امریکی ریاست اوکلاہوما میں گرفتاری کے بعد ناصر احمد توحیدی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے انتہا پسند تنظیم داعش کو امریکا میں لاجسٹک سپورٹ فراہم کی تاکہ وہ اہم تنصیبات پر حملے کرسکے۔

 

اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ناصر احمد توحیدی الیکشن ڈے پر امریکا میں متعدد مقامات پر حملوں اور دھماکوں کی منصوبہ سازی کر رہا تھا۔ اس کام میں اُسے چند افراد کی معاونت حاصل تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں