ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے، اشک آباد میں استقبال

Asif Ali Zardari arrived in Turkmenistan

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے۔

صدر پاکستان کا اشک آباد ایئرپورٹ پر ترکمانستان کے ڈپٹی پرائم منسٹر باتر امانوو نے استقبال کیا جبکہ آصف علی زرداری کو پھول پیش کئے گئے۔

صدر آصف علی زرداری ترکمانستان کے قومی شاعر مخدوم گلی فراغی کی 300 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والے بین الاقوامی فورم سے خطاب کریں گے۔

صدر پاکستان عالمی فورم میں شرکت کر کے اتحاد اور فروغ امن پر بات کریں گے۔فورم میں شرکت کے دوران صدر پاکستان کی ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سمیت سائیڈ لائنز ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں