ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ادب کا نوبیل انعام جنوبی کوریا کی مصنفہ ہان کانگ کے نام

ادب کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی جنوبی کوریائی مصنفہ ہان کانگ

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کی معروف مصنفہ ہان کانگ کو 2024 ء کا نوبیل انعام برائے ادب دے دیا گیا ۔ ان کو یہ اعزازان کی شاعرانہ نثر پر دیا گیا،جو تاریخی سانحات کی عکاسی کرتی ہے اور انسانی زندگی کی ناپائیداری کو بے نقاب کرتی ہے۔ ہان کانگ 1970 میں جنوبی کوریا کے شہر گوانگجو میں پیدا ہوئیں اور 9سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ سیول منتقل ہو گئیں۔ ان کا ادبی پس منظر ہے کیونکہ ان کے والد بھی مشہور ناول نگار ہیں۔ انہوں نے 1993 ء میں شاعری سے اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا اور 1995 میں اپنے اولین افسانوی مجموعے کے ذریعے نثر نگاری میں قدم رکھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں