ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

20 وکٹیں حاصل کیے بغیر آپ ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکتے:شان مسعود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہار ہمیشہ مایوسی دیتی ہے، 20 وکٹیں حاصل کیے بغیر آپ ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکتے۔

انگلینڈ سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اس سے بڑھ کر کوئی اور مایوسی نہیں ہو سکتی، پہلی اننگز میں ٹیم نے اچھا اسکوربنایا تھا، ہمیں دوسری اننگز اچھی کھیلنی چاہیے تھی۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے راستہ نکالا اور 20 آؤٹ کیے، ہمیں انگلینڈ نے راستہ نکالنا سکھایا ہے، انگلینڈ نے اچھے عزم کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کی، ہم میچ سیٹ کر کے ہار رہے ہیں، ہمیں جیت کے لیے راستہ نکالنا سیکھنا ہے، ہمیں طریقہ نکالنا ہے کہ پہلی اننگز اچھی کھیلنے کے بعد میچ پراپنی گرفت برقرار  کیسے رکھی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ بابراعظم پاکستان کا بہترین بیٹر ہے، وہ ایک اننگز کی دوری پر ہیں، دوسری جانب ابراراحمد اسپتال میں ہیں، دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں، ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں، ہم  پچزکے لیے اپنی ضرورت اور اسکواڈ بتاتے ہیں، دوسرے ٹیسٹ کے لیے بیٹھیں گے اور اچھا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں