ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی نیول شپ کی کراچی آمد، بحیرہ عرب میں پی این ایس بابر کیساتھ مشترکہ مشقیں

US Navy conducts joint exercises

کراچی: امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے کراچی کا دورہ کیا اور بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر کے ساتھ دو طرفہ مشقوں میں حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا اور علاقائی بحری امن کے لئے دونوں ممالک کی بحریہ کے مشترکہ عزم کا اظہار کرنا تھا۔

دورے کے دوران یو ایس ایس اوکین کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب سے ملاقات کی جس میں دونوں بحری افواج کے مابین باہمی تعاون اور بحری آپریشنز کی ٹیکٹیکل مہارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی بحریہ کے جہاز کا دورہ اور دو طرفہ مشقیں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن اور بحری استحکام کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی عکاس ہیں۔ یہ شراکت داری علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انسداد دہشت گردی، قذاقی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر ثابت ہوئی ہے۔ دونوں بحری افواج کے مابین بلعموم اور دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں