ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کا معاملہ 31 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا

constitutional amendments till October 31

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترامیم کا معاملہ 31 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا احوال سامنے آیاہے جس میں پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کا معاملہ 31 اکتوبر تک موخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو ہراساں کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔

عمر ایوب نے کہا کہ آئینی ترامیم پر ہمارے تحفظات دور کریں اور اعتماد میں لیں، آئینی ترامیم پر مشاورت 31 اکتوبر کے بعد ہی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کے گھروں پر غیرقانونی چھاپے مارے جارہے ہیں، ارکان اسمبلی کے کاروبار کو زبردستی بند کروایا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بند کردی گئی، کئی روز سے ان کو قید تنہائی میں رکھا جارہا ہے، آپ پہلے ہماری ان سے ملاقات کروائیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں آپ آئینی ترامیم لے آئے ہیں اورچاہتے ہیں بس یہ کسی طرح منظور کرالیں ، ہمارے بعض ارکان کو قابو کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور کچھ کو پیسوں کی آفرز دی جارہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں