ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی چوک احتجاج کیس: علیمہ اور عظمی خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اسلام آباد : انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک پر احتجاج کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں عظمی خان اور علیمہ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک میں احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی،ب انی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے ایڈووکیٹ عثمان گل اور نیاز اللہ نیازی پیش ہوئے۔ جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا 7 دن میں کیا ریکوری کی ، ریمانڈ کیوں چاہیے؟

جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو پلاننگ ہوئی اس کے محرکات تک پہنچنا ہے ،دھماکہ خیز مواد کے بارے میں تحقیقات کرنی ہیں۔

جج نے کہا کہ جب ریمانڈ لینے آئیں گے تو ایک ایک گھنٹے کا حساب دینا ہو گا ، بعد ازاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان اور عظمی خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں