ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اچھا ہوتا مودی بھی ایس سی او کانفرنس میں شریک ہوتے، نوازشریف

out of trouble

 لاہور : مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف کاکہنا ہے کہ اچھا ہوتا اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر  مودی شنگھائی تنظیم  (ایس سی او )کی کانفرنس میں شریک ہوتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز کے ہمراہ بھارتی صحافی سے ملاقات کرتےہوئے کہا کہ   ہم ہمیشہ سے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے حامی رہے ہیں، ہمیں پاک بھارت تعلقات کی بحالی کا ایک موقع نظر آرہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ امید ہے وہ اور نریندر مودی بہت جلد ساتھ بیٹھنے کا کوئی موقع تلاش کریں گے، جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوجائیں گے۔

خیال رہےکہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے پاکستان کادورہ کرتے ہوئے مثبت سوچ قائم کی ہے، بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ بھارتی صحافیوں کی بھی ایک بڑی تعداد ایس سی او میں شرکت کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں