ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا گیا ہے: اظہر محمود

ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ بابر ہمارا نمبر ون پلیئر ہے ،بابر اعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا گیا ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آگے بہت کرکٹ آرہی ہے تو بابر اعظم کو آرام دینے کا یہ بہترین وقت ہے اور وہ آرام کے بعد تازہ دم ہو کر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پلان تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف کیسی پچ بنانی ہے اور انگلینڈ کے خلاف کیسے، بہت سی چیزیں ہو رہی تھی اور ذہنی طور پر آپ جتنا بھی کہیں کہ میں مضبوط ہوں مگر چیزیں اثر کر رہی ہوتی ہیں،فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بھی آرام کے بعد تازہ دم واپس آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں