ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کا ایس سی او کانفرنس کے شرکا کی آمد کا خیرمقدم

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے شرکا کی آمد کا خیر مقدم کیا ہے۔

مریم نواز نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن سربراہان کی 23 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کیا اور کہا کہ پاکستان میں سربراہان مملکت کی آمد خوش آئند امر ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے باہمی تعاون کے نئے راستے کھلیں گے، ایس سی او سمٹ کا انعقاد پوری قوم کے لئے باعث اعزاز ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ باہمی تعاون سے غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کے اہداف پورے کئے جائیں گے، ایس سی او کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں