ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی وزیراعظم کی پاکستانی فوجی قیادت سے ملاقات؛ دہشتگردی کیخلاف جنگ کی مکمل حمایت

راولپنڈی:چینی وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستانی فوجی قیادت سے ملاقات کی ہے، جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مکمل حمایت کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اہم ملاقات کے حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شریک ہونے کے لیے آج پاکستان پہنچنے والے چینی وزیراعظم لی چیانگ کی اعلیٰ سطح کے چینی وفد کے  ساتھ پاکستانی فوجی قیادت کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی ہے۔

چینی وزیراعظم لی چیانگ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان دفاع اور دہشتگردی کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے۔ چین کے وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور اس جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں