ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹ

ملتان : انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹ کر ڈالی۔

ٹیم کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچنے پر انگلش بورڈ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی۔

پوسٹ میں لکھا گیا کہ چھٹے روز کے لیے تیار ہو رہے ہیں، بعد میں چھٹے روز کو کاٹ کر ڈے ون لکھ دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ پہلے ٹیسٹ والی پچ پر کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں