ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ـ7ویں قومی مینز سافٹ بال چیمیپئن شپ کراچی میں کھیلی جائیگی

کراچی: سافٹ بال فیڈریشن کے ایگزیکٹو اجلاس کے اختتام پر شرکا کا صدر اصف عظیم کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)7ویں قومی مینز سافٹ بال چیمیپئن شپ 23 تا 25 اکتوبر کراچی میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کی میزبانی سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کرے گی جبکہ 15 قومی ویمنز سافٹ بال چیمپئین کا انعقادبھی کیا جائے گا اس بات کا فیصلہ کراچی میں منعقدہ سافٹ بال فیڈریشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا فیڈریشن کے صدر آصف عظیم کی صدارت میں منعقد ہ اجلاس میں سینیئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی، چیئر پرسن یاسمین حیدر، نائب صدور فرح سعید، تہمینہ آصف، سیکریٹری جنرل نسیم خان، فنانس سیکریٹری محمد ذیشان مرچنٹ، ایسوسی ایٹ سیکریٹری مراد حسین و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ڈاکٹر عیسی لیبارٹریز اور کومبیکس اسپورٹس کو بطور نئے ڈیپارٹمنٹ پلیئنگ رائٹس دینے اور فیڈریشن میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کی پوسٹ رکھنے کی منظوری دی گئی،۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں