ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجوزہ آئینی ترامیم:قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

government has convened a meeting

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اہم اجلاس 17 اکتوبر جمعرات کے روز طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں 26 ویں آئینی ترمیم پر بحث کی جائے گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے کافی حد تک اتفاق رائے پیدا ہو چکا ہے، تاہم اب بھی حکومتی ٹیم کی جانب سے مختلف پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق رائے  کے حوالے سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی آج اہم ملاقات بھی ہوگی، جس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن ن لیگ کے صدر نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں