ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھا کر 13 ہزار 500 روپے کرنے کا اعلان

Announcement to increase the amount

کراچی:  بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم دس ہزار پانچ سو سے بڑھا کر آئندہ سال تیرہ ہزار پانچ سوروپے کرنے جارہے ہیں ۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے کراچی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال پی آئی بی کالونی میں واقع بینظیرنشوونما سینٹر کا دورہ کیا اور خواتین کو مناسب سہولیات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روبینہ خالد کاکہناتھا کہ بچوں کی نشوونما کا رک جانا ایک بڑا مسئلہ ہے ۔۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے پروگرام کے تحت دو سال تک ماؤں کو نقد رقم اورغذائی اجزاء فراہم کی جائیں گی۔ ابھی پروگرام میں تیرانوے لاکھ لوگ رجسٹرڈ ہیں جو دوہزارپچیس تک ایک کروڑ ہو جائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام خواتین کی مالی معاونت کرتاہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،ہم بہت جلد بینظیراسکل ڈولپمنٹ پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،18 ویں ترمیم کے بعد صحت کامعاملہ سندھ حکومت دیکھتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں