ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئینی ترمیم سے ملک کا بہت نقصان ہوگا، یاسمین راشد

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا ملک کو بہت نقصان ہوگا، یہ ترمیم مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے لائی جا رہی ہے۔ لاہور انسدادِ دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ یہ ترمیم عدلیہ کو تباہ کرکے رکھ دے گی اور ملک میں انصاف ختم ہو جائے گا، جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ دیا اس کی وجہ سے یہ اس کے پیچھے پڑ گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان سے انصاف کو ختم کرنا چاہتے ہیں، یہ کٹ پتلی حکومت ہے جن کے اشارے پر چل رہی ہے سب کو معلوم ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بانی پی آئی پر ایک بار حملہ ہو چکا ہے اور میں بھی حملے کے وقت وہاں موجود تھی، جس نے عمران خان پر حملہ کرایا سب جانتے ہیں، عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہو سکتا ہے اور اگر ان سے رابط نہ ہو تو شک پیدا ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں