ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلورو ٹیسٹ: بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 46 رنز پر ڈھیر

بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا، بنگلورو میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔

بھارتی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کی ابتدا میں ہی بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور کپتان روہت شرما صرف دو رنز بنا کر پر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی سمیت 5 بھارتی کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ صرف دو بلے باز ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے 5 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم کا یہ ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور بھی ہے جبکہ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین اسکور ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں