ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں خوفناک آتشزدگی:مسجد سمیت 90 سے زیادہ گھر خاکستر

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں خوف ناک آتشزدگی کے نتیجے میں مسجد سمیت 90سے زیادہ گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں لگنے والی آگ نے مودی سرکار کی کٹھ پتلی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے خوفناک صورتحال اختیار کرلی۔مسلم اکثریتی علاقے مروہ میں ایک گھر میں لگنے والی آگ نے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا اور امدادی کاموں میں جان بوجھ کر سست روی دکھائی گئی یہاں تک کہ آگ قریبی مسجد تک پہنچ گئی۔ مسلم برادری نے مسجد کو بچانے کے لیے ہاتھ تک جوڑے لیکن مودی سرکار کی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور دیکھتے ہی دیکھتے مسجد خاکستر ہوگئی۔

دوسری جانب بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ کی اس ہٹ دھرمی پر مسلمانوں میں غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے شدید احتجاج کیا۔

اُدھر مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے نے انتھک محنت کی لیکن آگ کافی خوفناک تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں