ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج

Supreme Court: The decision

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 26 ویں آئینی ترامیم پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

پاکستان بار کونسل کے ممبران کی جانب سے وکیل حامد خان عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ حامد خان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے حامد خان سے پوچھا کہ آپ کو صرف درخواست واپس لینے کے لیے وکیل کیا گیا؟ عابد زبیری خود بھی درخواست واپس لے سکتے تھے، جس پر ایڈووکیٹ حامد خان نے جواب دیا کہ میں تمام درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہوا ہوں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں