ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئینی ترمیم پر کوئی مرضی مسلط نہیں کرسکتا: سعید غنی

demand

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سب کی مشاورت سے آئینی ترمیم ہوگی، کوئی جماعت اپنی مرضی کی تجاویز مسلط نہیں کرسکتی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کو دہشت گردی کا واقعہ دنیا کا بڑا واقعہ تھا، شہدا کے ذکر کے بغیر جمہوریت کی بات مکمل نہیں ہو سکتی۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے آئین میں طریقہ کار موجود ہے، پی ٹی آئی والے ترمیم چاہتے ہیں لیکن کھل کر نہیں بول رہے، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے ججز کو متنازع بنایا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سب کی مشاورت سے آئینی ترمیم ہوگی، کوئی جماعت اپنی مرضی کی تجاویز مسلط نہیں کر سکتی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں