ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیٹ بینک نے پریذیڈنٹ ون ڈے کپ جیت لیا

فیصل آباد(اسپورٹس ڈیسک) پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کے فائنل میں اسٹیٹ بینک نے دفاعی چیمپئن سوئی ناردرن کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہونے والے فائنل میں سوئی ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ٹیم 37.3 اوورز میں 165 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک نے مطلوبہ اسکور 43.4 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سوئی ناردرن کے بلے باز، کاشف بھٹی، محمد عباس اور سراج الدین کی عمدہ بولنگ کے سامنے قابل ذکر کارکردگی دکھانے سے قاصر رہے۔ مرزا طاہر بیگ 48 اور حسن نواز40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کاشف بھٹی نے 28 اور محمد عباس نے 41 رنز دے کر3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ سراج الدین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسٹیٹ بینک کی اننگز میں عمران بٹ اور کپتان عمرامین نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 80 رنز کا اضافہ کیا۔ عمر امین 3 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عمران بٹ نے 2 چوکوں کی مدد سے 68 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ فواد عالم 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد عباس نے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں