ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد:طالبہ زیادتی واقعے کیخلاف احتجاج کرنیوالے طلبہ پر پولیس تشدد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پنجاب کالج کی طالبہ سے زیادتی کے واقعے کے خلاف حیدرآباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کا احتجاج،پولیس کا پرامن مظاہرین پر تشدد، دو طالب علم گرفتار ، حیدرآباد کے مختلف کالجز واسکول کے طلبہ نے پنجاب کالج میں زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ سے یکجہتی اور ملک میں رائج کھوکھلے نظام کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس موقع مظاہرین نے کہاکہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طالبات غیر محفوظ ہیں اس طرح کے واقعات کا مقصد لڑکیوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش ہے۔ مظاہرے کے دوران کینٹ پولیس کے اہلکاروں نے طلبہ کو احتجاج سے روکنے کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا جس پر طلبہ میں اشتعال پھیل گیا پولیس نے دو طالب علموں کو پہلے رکشے میں بیٹھاکر غائب کرنے کی کوشش کی بعدازاں موبائل میں زبردستی ڈال کر کینٹ تھانے منتقل کردیا گیا جس کے خلاف شہر کے دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بھی احتجاج کیا اور شاہراہیں بلاک کردیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں