ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان ملاقات کیلیے آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں پر برس پڑے

Imran Khan lashed out at the PTI leaders

راولپنڈی: عمران خان نے ملاقات کے لیے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی سرزنش کردی۔

پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترامیم پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے اڈیالہ جیل گیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کھری کھری سنادیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کا پارٹی رہنماؤں سے کہنا تھا کہ آپ لوگوں کا مجھےکوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنےکے لیے جو پلان میں نے دیا تھا اس پر کسی نےعمل نہیں کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، آپ سےکہا تھا ایس سی او پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا، میرے دیےگئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات ادھوری رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں