ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمن کو چکر دینے کی کوشش کررہی ہے، رانا ثنا

No deal with Imran Khan

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ   ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) مولانا فضل الرحمن کو چکر دینے کی کوشش کررہی ہے، مولانا شروع سے ہی نہ کسی کو لانا کے حق میں ہیں اور نہ کسی کو روکنے کے حق میں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کےمشیر نے کہاکہ کسی بھی چیز پرمتفق ہونا یا مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کی سیاست ہی نہیں انہوں نے وہی کرنا ہے جو گزشتہ 10 سال سے کرتے آرہے ہیں، وفاقی کابینہ نے آئینی ترمیم کے حتمی مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے معیشت کا بٹہ بیٹھ گیا تھا، پی ٹی آئی نے کی سیاسی غلطیوں کی وجہ سے قیادت آج جیل میں سزا بھگت رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں