ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمانڈر بلوچستان کور کیساتھ بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن محمد وسیم کی ملاقات

کوئٹہ(اسپورٹس ڈیسک)کمانڈر بلوچستان کور نے بین الاقوامی سوپر فلائی ویٹ باکسنگ چیمپئن محمد وسیم سے ملاقات کی ہے۔ کمانڈر بلوچستان کور نے محمد وسیم کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا،کمانڈر بلوچستان کور نے کہا کہ محمد وسیم نے اپنی محنت اور لگن سے نہ صرف پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے بلکہ نوجوان نسل کے لیے ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔کمانڈر نے کہا محمد وسیم کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے نوجوان عالمی سطح پر اپنا مقام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔کمانڈر بلوچستان کور نے محمد وسیم کو بطور انعام کیش پرائز بھی دیا،محمد وسیم نے اپنی کامیابی کو قوم کے نام کرتے ہوئے پاک فوج کی حوصلہ افزائی اور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں