ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس کے مجاہدین کی بڑی کامیابی، سینیئر اسرائیلی کمانڈر ہلاک

تل ابیب:غزہ کے طول و عرض میں لڑائی تیز ہوگئی ہے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے مکان کو نشانہ بنائے جانے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

حماس نے اتوار کو علی الصباح اُس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل کی جب اُس کے جاں بازوں نے ایک اسرائیلی سینیئر کمانڈر کو ہلاک کردیا۔ کرنل احسان دقسا کا تعلق دروز کمیونٹی سے تھا۔ وہ ایک آرمرڈ بریگیڈ کا کمانڈر تھا۔ کرنل احسان کا ٹینک حماس کے جاں بازوں کے بھچھائے دھماکا خیز مواد کی زد میں آگیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے کئی مقامات پر شدید بمباری کی ہے۔ چند ایسی عمارتوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے جن میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔ غزہ کی پٹی میں کم و بیش بارہ لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور اب وہ رفح کے علاقے میں موجود ہیں۔ پانی، خوراک اور دواؤں کی شدید قلت نے غزہ میں ایک بڑے انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔ غزہ کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے غیر ملکی امدادی کارکنوں نے خدمات انجام دینے کے دوران اپنی اپنی حکومتوں اور عالمی امدادی اداروں کو صورتِ حال کی نزاکت سے آگاہ کیا ہے تاہم اب تک اس کا کوئی اہم یا مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں