ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میاں نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن روانگی متوقع

leave for London in the next few days

لاہور: سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن روانگی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے دو ہفتہ قبل لندن جانا تھا لیکن وہ 26ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رک گئے تھے۔

نواز شریف ایک ہفتہ تک لندن پہنچیں گے، نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے، حسین نواز کے علاوہ خاندان کا ایک اور فرد بھی ان کے ہمراہ جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو امریکا کا ویزا اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے، نواز شریف تقریباً ایک برس کے بعد لندن جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں