ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یحییٰ سنوار غزہ کے بچوں کیلیے آئیڈیل بن گئے

غزہ ( ماینٹرنگ ڈیسک ) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تو ان کے آخری لمحات کی وڈیو اور تصاویر نے انہیں مزاحمت کی علامت بنا دیا‘یحییٰ سنوار غزہ کے بچوں کے آئیڈیل بن گئے‘ چہرے پر مخصوص رومال اور ہاتھ میں چھڑی تھام لی۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مقابلے میں زخمی ہونے والے یحییٰ سنوار ایک مکان میں صوفے پر بیٹھے ہیں، ان کا ایک بازو زخمی ہے اور دوسرے میں ایک چھڑی تھام رکھی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے چہرے پر رومال بھی لپیٹا ہو ا ہے۔ہاتھ میں چھڑی اور چہرے پر رومال، غزہ کے بچے بھی سنوار کا انداز اختیار کرنے لگے۔ واضح رہے کہ اپنے آخری لمحات میں بھی حماس سربراہ نے مزاحمت کو ترجیح دی اور اپنے ہاتھ میں موجود چھڑی کو ہی اسرائیلی ڈرون کی جانب اچھال دیا۔ یحییٰ سنوار کا یہ انداز دنیا بھر اور خصوصاً غزہ میں مقبول ہوا اور اب غزہ کی بچے بھی یحییٰ سنوار کا یہ انداز اختیار کرنے لگے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ کے بچے بھی کھیل کود میں ہاتھ میں چھڑی پکڑے اور چہرے پر رومال لپیٹے یحییٰ سنوار کا انداز اختیار کیے ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ اپنے تباہ شدہ گھر میں یحییٰ سنوار کے انداز میں ہی صوفے پر بیٹھا ہے، اس نے ایک ہاتھ میں چھڑی پکڑ رکھی ہے اور اپنے چہرے پر بھی رومال لپیٹا ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں