ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شکار پور، پولیس سے اسلحے سے بھری گاڑی چھین لی گئی

شکارپور(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے ضلع شکارپور میں نامعلوم ملزمان جیکب آباد پولیس سے اسلحہ سے بھری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد سب انسپکٹر، ہیڈ محرر اور محرر کو گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جیکب آباد تھانہ صدر پولیس نے 2 اکتوبرکو دوران چیکنگ اسلحہ اسمگنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی۔رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس نے 138 عدد نائن ایم ایم پستول اور 30 بور کے میگزین برآمد کیے تھے۔حکام کے مطابق اسلحہ لاڑکانہ لیبارٹری میں چیکنگ کے لیے بھجوانے کے دوران شکار پور کی حدود میں ملزمان اسلحے سے بھری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نے کہا کہ اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے، تفتیش مکمل ہونے کے بعد گرفتار اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزادی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں