ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے فیصل فرید چوہدری نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔ 6 ستمبر کو عدالت نے وکلا سے جیل ملاقات کے حوالے سے احکامات دیے تھے۔ 3اکتوبر سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

درخواست گزار نے سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف کاروائی کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں