ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اُمید کرتا ہوں کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بہتر بولنگ کروا پاؤں گا :بین اسٹوکس

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ ملتان ٹیسٹ کی نسبت راولپنڈی ٹیسٹ میں بہتر بولنگ کروا پاؤں گا۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ انگلینڈ دو فاسٹ بولرز کے ساتھ راولپنڈی ٹیسٹ میں اتر رہا ہے، راولپنڈی کی پچ پہلے چند دن اچھی ہو گی،ریحان احمد کی واپسی سے انگلینڈ کی بیٹنگ اور بولنگ مضبوط ہوئی ہے۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ ملتان ٹیسٹ میچ میں بولنگ کروانے کے بعد اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں نے بولنگ شروع کر دی ہے، ٹریننگ میں 2 اسپیلز کروائے ہیں، کوشش کریں گے تیسرے میچ میں بھی اپنی اچھی بولنگ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنے سے ہمیں سمجھنے میں آسانی ہو گی کہ پاکستانی اسپنرز کس طرح بولنگ کریں گے،جیک لیچ اور شعیب بشیر نے پہلے 2ٹیسٹ میچوں میں بہترین اسپن بولنگ کی، جس کے باعث ہمارے بولنگ کو سہارا ملا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں