ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کی حمایت جسٹس منصور علی شاہ کیلئے مشکلات کا باعث بنی: راناثناء اللہ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے لیے سپریم کورٹ کے تینوں سینئر ترین ججز معزز ہیں، پی ٹی آئی کی حمایت جسٹس منصور علی شاہ کے لیے مشکلات کا باعث بنی۔

ایک انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وکلا کا ایک گروپ ہے جو پی ٹی آئی کی حمایت کرتا ہے وہ تحریک کی باتیں کررہا ہے، بی این پی کے سینیٹرز نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا اور اختر مینگل کو راضی کیا، لابی میں اختر مینگل بی این پی سینیٹرز سے بات کرنا چاہتے تھے انہوں نے انکار کیا۔

ن لیگی رہنما نے کہا ہے کہ بی این پی کے سینیٹرز نے اپنی مرضی سے ووٹ کیا ہے کسی نے مجبور نہیں کیا، قاسم رونجھو نے جو اداروں پرالزام لگایا ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں، الزام کوئی نہیں ہے انہوں نے اختر مینگل کو دھوکا دینا تھا اور دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں آزاد ارکان کو زبردستی لانے کا الزام پیالی میں طوفان کے مترادف ہے، آزاد لوگوں نے اپنی مرضی سے ووٹ ڈالے، مرضی سے آئے اور مرضی سے کہیں رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں